عدالت نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سی سی پی او نے موقف اختیار کیاکہ خدیجہ شاہ پر درج دو مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے کہاکہ خدیجہ شاہ کیخلاف مزید شواہد بعد میں ملے پولیس نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ دو مقدمات ہیں ۔
Leave a Comment