پاکستان

خاور مانیکا کے بیان پر زلفی بخاری کا ردعمل آگیا

خاور مانیکا کے بیان پر زلفی بخاری کا ردعمل آگیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر زلفی بخاری نے ردعمل دیدیا۔خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا ، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کرلی ۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بددیانت انسان کہہ دیا ، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بددیانت اور کرپٹ کسٹم افیسر ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image