خاور مانیکا وبشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

خاور مانیکا وبشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج

خاور مانیکا وبشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج

خاور مانیکا وبشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کر دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات ریکارڈ کرنے کی اپیل کی سماعت کی۔اپیل میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے طلاق کے ریکارڈ کی درخواست سنے بغیر خارج کر دی۔درخواست میں کہا گیا کہ سنگل بنچ نے میرٹ پر درخواست کی سماعت نہیں کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل اس بنیاد پر مسترد کر دی کہ مقامی وکیل کی اپیل پر عمل نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version