خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو افسران کو شہید کرنے والادہشتگردسیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشتگرد نے تین جنوری 2023کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اورجدید ٹیکنالوجی کا ا ستعمال کر کے عمر نیازی کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ زخمی ہوگیا تاہم وہ بعد میں ہلاک ہوگیا۔شہید ڈائریکٹر نوید آئی ایس آئی سی ٹی ڈویژن میں تقریباً18سالہ تجربہ رکھتے تھے۔ڈا ئریکٹر نوید انسپکٹر ناصر نے پاکستان میں درجنوں بدنام زمانہ دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔