نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان پر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکی سفیر طلب دنیا Roze News
دنیا

نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان پر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکی سفیر طلب

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے موقع پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر امریکی سفیر کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا، امریکی اقدام انتہائی جارحانہ نوعیت کا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے دورہ کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ جاری کی تھی، تاہم چین کے انتباہ کے باوجود امریکی اسپیکر گزشتہ رات تائیوان کے دورے پر پہنچیں۔

خیال رہے کہ نینسی پلوسی 25 سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سطح کی امریکی شخصیت ہیں۔

Exit mobile version