پاکستان

خاتون جج کو دھمکی کیس، وفاقی پولیس عمران کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ گئی

imran خاتون جج کو دھمکی کیس، وفاقی پولیس عمران کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ گئی

لاہور: خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آبا دپولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور پہنچی، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی جبکہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکا نے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image