اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اسلام آباد کے ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکلاء نے خاتون کو دھمکی دینے کے کیس میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری رکھنے کی استدعا کی۔عمران خان کے وکلاء کا کہنا تھا کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں جان کو خطرہ ہے ان سے سکیورٹی واپس لینے پر اسلام آباد ہائیکورعٹ نے بھی نوٹس جاری کیں۔اس پر جج نے کہا کہ پراسیکیو شن کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں عمران کے وکیل نے جج سے مکالمہ کیا کہ میں ابھی ہائیکورٹ جارہاہوں جج نے کہا آپ بے شک چلے جائیں آپ کے دلائل تو آگئے ہیں۔وقفے کے بعد پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر حاضر ہیں،قابل ضمانت کو ناقابل ضمانت میں تبدیل کیا۔