تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس! عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

imran khan خاتون جج دھمکی کیس! عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سول جج نے کپتان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی، کپتان کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے حاضر ی سے استثیٰ کی درخواست دائر کی۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران نہیں آسکتے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران عدالتی وقت تک نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردونگا۔ گذشتہ برس کو احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کپتان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کونام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔ نو مارچ کو بھی کیس کی سماعت ہوئی تھی اور سول جج نے سکیورٹی خدشات پر عمران خان کی دائر درخواست منظور کرکے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image