لاہور:حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔
تازہ ترین
حکومت کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی پیش کش
- by web_desk
- فروری 7, 2025
- 0 Comments
- 116 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this