پاکستان

حکومت کٹھ پتلی، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز

حکومت کٹھ پتلی، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز

راولپنڈی: (پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے، اصلاح کا ماحول سیاسی ماحول کو بہتر کرے گا، سیاستدان بھی اپنے دائرہ کے اندر رہ کر فیصلے کریں۔
ملک کو معاشی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے جب تک ملک میں گروتھ نہیں ہوگی ملک کیسے آگے بڑھے گا۔لوگ کشتیوں کے ذریعے یونان جاتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں، لوگ مستقبل کو ڈوبتا دیکھتے ہیں تب ہی وہ باہر جاتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جو لوگ استطاعت رکھتے وہ پیسہ لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image