تازہ ترین

حکومت کا الیکشن فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

حکومت کا الیکشن فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں الیکشن فنڈز کیلئے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم ضمنی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری آج کابینہ اجلاس کو بھجوا دیتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فنڈز کیلئے آج ہی سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی اور وفاقی کابینہ سے منظور ی کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائیگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں ، قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہوجائیں گے ۔ خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈاستعمال نہیں کرسکتی۔اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ او ر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہے یہ معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں حل ہوجائیگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image