تازہ ترین

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران کا اعتراف

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران کا اعتراف

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خا ن نے تسلیم کر لیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image