اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا اکیس سال کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 ء تک کا ریکارڈ اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر توشہ خانہ سے متعلق 466 صفحات کا ریکارڈ اپ لوڈ کیاگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 2021 ء میں 116 تحائف 2022 ء میں 224 تحائف جبکہ 2023 میں 59 تحائف موصول ہوچکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کم مالیت کے بیشتر تحائف وصول کنند گان نے قانون کے مطابق بغیر ادائیگی رکھ لیے 2002 ء میں 10 ہزار روپے سے کم مالیت کے تحائف بغیر ادائیگی کے رکھنے کا قانون تھا جبکہ دس ہزار تا چار لاکھ کے تحائف پندرہ فیصد رقم ادائیگی کیساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔ قانون کے تحت چار لاکھ سے زائد مالیت کے تحائف صدر مملکت یا حکومتی سربراہان کو رکھنے کی اجازت تھی۔ توشتہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالوں مین سابق وزرائے اعظم، وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
Leave feedback about this