حکومت غیر آئینی ترمیم کرنے جا رہی ہے، چیئر مین پی ٹی آئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حکومت غیر آئینی ترمیم کرنے جا رہی ہے، چیئر مین پی ٹی آئی

چیئر مین پی ٹی آئی

چیئر مین پی ٹی آئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی نہیں غیر آئینی ترامیم کرنے جارہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے جو رات کے اندھیرے میں سب کچھ کرتی ہے۔ وہ اندھیرے میں کیا کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف عدلیہ پر حملہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، مولانا کل رات تک ہمارے ساتھ تھے، وہ بہت قابل اعتماد سیاستدان ہیں، مولانا صاحب عدلیہ کے لیے کام کرتے رہیں گے، ہمارے تمام بندے ہمارے ساتھ ہوں گے۔بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ ہر پارلیمنٹرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ووٹ ڈالے، حکومت رات کے اندھیرے میں ہے اور وہ رات کے اندھیرے میں قانون بنا رہے ہیں، اگر کوئی نمبر گیم مکمل کرنا چاہتا ہے تو کرے۔ الگ یہ ایک چیز ہے۔

Exit mobile version