حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں ، اسد عمر پاکستان Roze News
پاکستان

حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں ، اسد عمر

حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں ، اسد عمر

حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں ، اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں حکومت کیساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ،جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں شروعات حکومت کرتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان 1971 ءکے بعد بدترین بحران سے گزررہاہے سب کی ذمہ داری ہے بحران سے نکلنے میں معاونت کریں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن کو میری خواہش کے باوجود بھی آگے نہیں لے جایا جاسکتا ، باقی اسمبلیوں کے الیکشن کے بارے میں لچک کی گنجائش موجود ہے ۔ پنجاب اور کے پی الیکشن میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔

Exit mobile version