تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ”غیر رسمی رابطے“شروع ہوگئے ہیں،فواد چوہدری

لاہور:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی اوروفاقی حکومت کے درمیان قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے غیر رسمی رابطے شروع ہوگئے ہیں۔لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹم کر بیٹھ کریں،ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دے دیں ورنہ ہم اپنی اسمبلیاں تحلیل کردینگے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے انہیں یہ سمجھانے کی ہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی بھی نظام ملک میں استحکام نہیں لاسکتا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مسلح افواج اور عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہاں ہے ہم نہیں چاہتے کہ فوج یا عدلیہ سے ہمارے اختلافات بڑھیں ہم مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ اداروں کے ساتھ ہمارے اختلافات کم ہوں۔آج عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے تاکہ سیاست اور اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جاسکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image