تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات ہونگے

حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات ہونگے

ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی بالآخر ایک میز پر آگئے دوگھنٹے کی نشست کے بعد آج دوبارہ دن تین بجے بات چیت پر اتفاق کرلیا۔مذاکرات کے دوران حکومت نے اپنی اور پی ٹی آئی نے اپنی شرطیں رکھ دیں ، پی ٹی آئی نے مئی میں تمام اسمبلیاں تحلیل اور جولائی میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم کی تجویز دی ۔وزیراعظم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں ، کہ ایک ساتھ الیکشن کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوگی ۔دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔گذشتہ روز سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس میں چیف جسٹس ے ریمارکس دیے کہ عدالت مذاکرات پرمجبور نہیں کرسکتی ، صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازع کا حل نکلے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image