پاکستان تازہ ترین

حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

حکومتی اتحادی جماعتوں نے سابق وزیراعظم اور سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، تعیناتی فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہو گی۔

اپنے مشترکہ بیان میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جو قطعی طور پر سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزیراعظم کا دستوری اختیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنا رہا ہے، غنڈہ گردی اور دھونس کی بنیاد پر آئین، جمہوریت اور نظام کوغلام نہیں بننے دیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملک کی معیشت اور سیلاب زدگان کی بحالی اس وقت پہلی قومی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت، اداروں اور عوام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی، جبکہ معیشت کو پٹڑی سے اتارنے اور وسائل کی سیلاب زدگان تک رسائی کے عمل کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image