زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ۔عدالت نے پولیس کی درخواست پر حماد اظہر ، زبیر خان نیازی اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔اس حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان گرفتار ی سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اس لیے ملزمان کو اشتہاری قرار دیاجائے ۔
Leave feedback about this