کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی اور جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیاگیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔تحریک انصاف کے وکلاءنے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔گذشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیاتھا۔
حلیم عادل شیخ کی رہائی اور جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

حلیم عادل شیخ کی رہائی اور جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ