وینزویلا: سوشل میڈیا کی دنیا پرعوام کو اپنے خطرناک کرتب دکھانے والے بہادر نوجوان کو اپنی نئی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وینزویلا کے 27 سالہ کارلوس رینگییفو آئے دن اپنے خطرناک پارکر اور دیگر کرتبوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔ وہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کرتب دکھاچکے ہیں۔اب انہوں نے کسی حفاظتی سامان کے بغیر ایک بلند عمارت پر تعمیری باڑھ پر چلنے کا مظاہرہ کیا ہے اور پی او وی کیمرا فوٹیج سے ان کے قدموں اور نیچے زمین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک اونچی عمارت سے ایک ہاتھ پر لٹک کر بہت سکون سے سافٹ ڈرنک پیتے دکھائی دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میرے لیے خوف ایک مثبت توانائی کی طرح ہے اور یہی میرا خواب ہے۔ جبکہ خوف ہمیں اپاہج کرسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر کارلوس کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کے کرتب سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نئی ویڈیو میں انہیں عمارت کے کنارے الٹی قلابازی (بیک فلپ) کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر اس کے مداح ششدر رہ گئے ہیں۔
دلچسپ و عجیب
حفاظتی اقدامات کے بغیر، خطرناک کرتب دکھانے والا کھلاڑی تنقید کی زد میں
- by Rozenews
- مئی 20, 2023
- 0 Comments
- 601 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this