تازہ ترین

حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا ہتھیار ڈالنے سے دوٹوک انکار

حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا ہتھیار ڈالنے سے دوٹوک انکار

بیروت:حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کسی صورت اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔یہ اعلان انہوں نے بیروت کے نواح میں اپنے پیشرو حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم کبھی اپنے ہتھیار نہیں چھوڑیں گے، ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔
نعیم قاسم کے خطاب کے دوران شرکاء نے حزب اللہ کے زرد پرچم، لبنانی، فلسطینی اور ایرانی جھنڈے لہرائے اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی بھی اس موقع پر موجود تھے، ایران حزب اللہ کا اہم حامی سمجھا جاتا ہے، حزب اللہ نے حسن نصراللہ اور ان کے نائب ہاشم صفی الدین کی برسی کے سلسلے میں بیروت کے مشہور راوشے راک پر ان کی تصاویر بھی پروجیکٹ کیں، حالانکہ حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔
لبنانی صدر جوزف عون نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ موقع اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ملک کی بقا ایک متحدہ ریاست، ایک فوج اور آئینی اداروں میں ہے جو خودمختاری اور وقار کی حفاظت کریں۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران لبنان کی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کو سراہا لیکن کہا کہ انہیں الفاظ سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ ایک سال قبل اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ایک فضائی حملے میں جنوبی بیروت میں شہید کر دیا تھا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image