دنیا

حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائیگا: ایران

حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائیگا: ایران

تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائیگا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو مزاحمت ختم ہونے کی غلط فہمی ہو گئی ہے۔
ترک صدر طیب اردوان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جس میں شام کی تعمیر نو اور مہاجرین کی واپسی کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہوا جس میں شام کے لیے اقوام متحدہ نمائندے نے شام پر پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے علاوہ اسرائیل کی جنوبی شام میں پیش قدمی اب تک جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے دریائے یرموک پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ گولان کے علاقے قلمون میں بھی بمباری کی گئی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image