تازہ ترین

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ:، مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خطبہ حج کو اس سال 35 مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا، تاکہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان براہِ راست اس پیغام کو سمجھ سکیں۔
لاکھوں عازمین نے منی میں قیام کیا، عازمین آج رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے پھر حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے اور پھر حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور 10 ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہوں گے۔
حجاج بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے، 11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے، درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔
جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے، 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image