لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے کہا ہے کہ حالات نے مجھے اتنا مضبوط کردیا ہے کہ میں نے خود کو کبھی لڑکی محسوس نہیں ہونے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماڈل و اداکارہ میمونہ قدوس نے شرکت کی اور اپنی زندگی کی مشکلات اور اس سے نمٹنے کیلئے کی گئی جدوجہد سے ناظرین کو آگاہ کیا۔
شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے مجھے اپنے آبائی شہر سے کم عمری میں تنہا نکلنا پڑا جس کی وجہ سے میں نے کئی مسائل کا سامنا بھی کیا۔ابو کی بیماری کے وقت گھر کی ساری ذمہ داری مجھ پر تھی ان دنوں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان کو حل کرتے ہوئے میں ذہنی طور پر اتنی مضبوط ہوگئی کہ میں نے خود کو کبھی لڑکی محسوس نہیں ہونے دیا۔
ان میرے اندر اب نزاکت جیسی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی کوئی ادائیں ہیں بس جیسی باہر سے دکھتی ہوں اندر سے بھی ویسی ہی ہوں۔میں کسی کی بے عزتی نہیں کرتی چاہے وہ کتنا ہی جونیئر کیوں نہ ہو، اور نہ اس بات کی اجازت دیتی ہوں کی کوئی مجھ پر انگلی اٹھائے۔
Leave feedback about this