اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے ہم نے آئینی ترامیم میں مجموعی طور پر کالے سانپ کا زہر نکال دیا ، تحریک انصاف کو بنیادی مسودے پر کوئی اختلاف نہیں، اس پر پی ٹی آئی نے بھی اتفاق کیا ہے، آئینی پیکیج پر ملکی سطح پر اتفاق رائے ہورہا ہے۔ ہم نے آئینی پیکج پر اتفاق کیا ، تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہمارے کردار کو سراہا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں اپنی ایک اپوزیشن ہے ہم ان پر جبر نہیں کرسکتے ، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی جائز احتجاج کررہی ہے۔