آئینی ترمیم،پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئینی ترمیم،پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا اعلان

حکومت نے مذاکرات بارے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

حکومت نے مذاکرات بارے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کے گھر آئے تھے، ہماری ملاقاتیں کافی عرصے سے جاری ، مولانا نے بردباری کا مظاہرہ کیا،ہمارے دکھ درد کو سمجھا اور ہم مولانا فضل الرحمان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے آج بھی حکومتی مسودہ پر غور کیا ہے، ہم ہر فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے کرتے ہیں، چھبیسویں ترمیم پر مولانا کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 26 ویں ترمیم میں ووٹ نہیں دے گی لیکن پی ٹی آئی فلور پر جائے گی اور اپنا مقف بتائے گی مگر ووٹ نہیں کریں گے، مولانا ہمارے ساتھ رہے ان کے معتقد ہیں، مولانا بالکل آزاد ہیں اور ان کے بل کی حمایت کرنے کو ہم سراہیں گے۔

Exit mobile version