جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب کھیل Roze News
کھیل

جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا، وہ مسلسل تیسرے سال اے سی سی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر نے کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ 2025 میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔سری لنکا کرکٹ نے مسلسل دوسری بار اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کو کہا۔واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ نے گزشتہ سال بھی اپنی گردش ترک کر دی تھی۔

Exit mobile version