کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوآپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں ۔بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کہا کہ مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے ، آپ لوگ یقین رکھیں ۔قومی ٹیم آج چنا سوامی اسٹیڈیم میں اپشنل ٹریننگ میں حصہ لے گی ۔پاکستان ٹیم کل آسٹر یلیا کیخلاف بنگلورو میں مد مقابل ہوگی ۔
Leave feedback about this