تل ابیب : لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوران امریکی خصوصی مندوب آموس ہوچسٹین بیروت پہنچ گئے جہاں وہ مقامی حکام کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیلی حکومت نے لبنان میں جنگ کے خاتمے کے سفارتی حل کے لیے اپنی شرائط پر مبنی ایک دستاویز گزشتہ ہفتے امریکہ کو پہنچائی تھیں۔ اسرائیلی شرائط میں ایک بات یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیلی فضائیہ لبنانی فضائی حدود کو بلا روک ٹوک استعمال کرسکے گی۔ اس کی فوج کو جنوبی لبنان میں داخلے کی اجازت ہو یا اس علاقے میں حزب اللہ اپنی فوجی تنصیبات قائم نہ کرے۔ ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے پر زور دے رہا ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقوں میں 8000 فوجی تعینات کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکی عہدیدار نے لبنانی فریق کی جانب سے ان شرائط کی منظوری کو مسترد کر دیا۔
Leave feedback about this