تازہ ترین دنیا

لبنان سے اسرائیل پر بڑا حملہ، ساحلی شہر اور فوجی اڈےکو نشانہ بنایا گیا

جوابی حملہ ، لبنان نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے

 

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنیکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے،اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کیراکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔۔ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتیہوئے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، سلامتی کونسل ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image