پاکستان

جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے،مریم اورنگزیب

سستے پیٹرول پیکیج کا طریقہ کار فائنل، اعلان جلد ہوگا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کار عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شفافیت کے ساتھ فنڈز عوام کو پہنچائیں گے ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ انسانیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کاز کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کا شکریہ،یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شرع کرنے میں مدد ملے گی۔کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کا احساس دلایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image