دنیا

جنگ بندی کے باوجود صیہونی بربریت جاری، 81فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود صیہونی بربریت جاری، 81فلسطینی شہید

غزہ:غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل حملے رک نہ سکے، 81 فلسطینی شہید جبکہ 188 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں گولہ باری جاری ہے، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے۔
غزہ کے مغربی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 788 ہوگئی،1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا ہے،غزہ میں جنگ بندی کا عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفاہ بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image