جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا حکم جرائم Roze News
جرائم

جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا حکم

جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا حکم

جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے پنجاب میں اسپیشل یونٹ بنانے کا حکم دیدیا ۔جسٹس طارق سلیم نے سیالکوٹ میں گینگ ریپ کی شکار خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔انہوں نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کئی کیسز ناقص تفتیش کی وجہ سے عدالتوں میں فیل ہوجاتے ہیں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کئی اضلاع میں اسپیشل یونٹ نہیں بنے ۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ اسپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے ، بچوں کے کیسز میں خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کیسز میں دیگر فوجدار کیسز کی طرح تفتیش کی ضرور ت ہے ۔

Exit mobile version