پاکستان

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سربراہ کے طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سربراہ کے طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور باضابطہ طورپر اپنے عہدے کا چارج لے لیا،کمان کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں آرمی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں سمیت اعلیٰ فوجی وسول افسران ومعزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے موقع پر تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باچہ نے جی ایچ کی آمد یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف عاصم منیر فور سٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہیں۔اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی مسلح افواج کے سربراہان،سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران،ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک ہیں۔جب کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جی ایچ کیو کے اطراف میں موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ جی ایچ کی طرف جانے والی تمام شاہراؤں پر کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔تقریب میں پاکستان گروپ آف نیوز پیپر کے چیف ایڈیٹر اور روز ٹی وی کے چیئرمین ایس کے نیازی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔تقریب میں پاکستان ملٹری بینڈ نے خوبصورت ملی نغموں کی دھنے بھی بکھیری۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image