لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔اس بات کا اعلان ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جس کے تحت جنت مرزا پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے دوران زلمی کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔
یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا سٹارز میں سے ایک ہیں، پشاور زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
جنت مرزا پشاور زلمی کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر
- by web_desk
- اپریل 11, 2025
- 0 Comments
- 199 Views
- 3 مہینے ago

Leave feedback about this