پاکستان

جناح ہاﺅس حملہ کیس ، پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے رو ک دیا گیا

جناح ہاﺅس حملہ کیس ، پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے رو ک دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پاکستان پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ۔درخواست میں موقف اپنا یا کہ پولیس نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں نامزدکیاہے گرفتار ی کا خدشہ ہے ۔علیمہ خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شامل تفتیش ہوکر اپنا موقف پیش کرنا ہے ، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image