اسلام آباد: 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایف ایٹ کچہری سے فرا رہوگئے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر ، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں ۔ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر ، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں ۔ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور فوری طورپر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے
Leave feedback about this