دنیا

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان کے اشیکاوا صوبے میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والی نصف ہلاکتیں اشیکاوا کے شہر وجیما میں ہوئیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ وجیما میں زلزلے کے بعد ایک بڑی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سرکاری اعلان کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.6 تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image