دنیا

جاپانی وزیر اعظم آج یوکرین پہنچیں گے

جاپانی وزیر اعظم آج یوکرین پہنچیں گے

اسلام آباد: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشید ا آج متوقع طورپر یوکرین کے دورے پر دارالحکومت کیف پہنچیں گے، جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا دورہ یوکرین کے دوران یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کرینگے اس سے قبل جاپان نے یوکرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ساڑھے پانچ ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیاتھا۔ جاپان کے وزیر دفاع کشی نوبواو کا کہنا تھا کہ یوکرینی حکومت کی درخواستوں کے جواب میں اس کو اضافی امدادی بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے یوکرینا کو دوربینیں، روشنی سے متعلق چیزیں اور طب کا ساز وسامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔دوسری جانب جاپان کے وزیر تجارت اور صنعت ہاگی ادا کو اچی کا کہنا تھا کہ جاپان روس کے توانائی پرانخصار کو کم کرنے کیلئے سات ممالک کے گروپ کے باقی اراکین کیساتھ ملکر کام کریگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image