جارحانہ مزاجی سے گریز کریں ، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں ، چیف جسٹس تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جارحانہ مزاجی سے گریز کریں ، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں ، چیف جسٹس

جارحانہ مزاجی سے گریز کریں ، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں ، چیف جسٹس

جارحانہ مزاجی سے گریز کریں ، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں ، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ مزاجی کسی کی مدد نہیں کرتی ، گریز کریں تحقیقاتی کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں ،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے ، اب نظر ثانی اپیل فیصلے دینے والے بنچ سے بڑا بینچ ہی سنے گا اور نئے ایکٹ کے تحت نظر ثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا ، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیای حق کو بھی دیکھتی ہے آپ اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے لیں ۔

Exit mobile version