ثابت کیا ایس سی او کی میزبانی جانتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ثابت کیا ایس سی او کی میزبانی جانتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

شنگھائی اجلاس کیلئے بہترین انتظامات، مہمان اچھا تاثر لیکر جائیں گے: عطا تارڑ

شنگھائی اجلاس کیلئے بہترین انتظامات، مہمان اچھا تاثر لیکر جائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ایس سی او کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جارہا ہے، یہ ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات، ہمارا خواب ہے جی 20 کا اجلاس بھی یہاں منعقد ہو، پاکستانی بہت میزبان لوگ،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں آنے والے صحافیوں کیلئے میڈیا سہولت سینٹرکا اجرا کیا گیا ہے، اپنی پوری ٹیم کو شاباش دوں گا، دنیا سے آنے والے صحافیوں کیلئے بین الاقوامی معیار کے انتظامات کیے ہیں، سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا سینٹر بنایا ہے، باہر سے آنے والے اور لوکل صحافیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ریڈ ٹیپ سے ریڈکارپٹ تک کا سفر طے کیا ہے،ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ہم دنیا کیلئے سینٹرل لوکیشن بن چکے ہیں، پالیسی ریٹ نیچے جانے سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، مہنگائی 32فیصد سے 6.9فیصد پر آگئی ہے، فارن ایکسچینج ریزرو بڑھ گئے ہیں، بلوم برگ نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو ایمرجنگ مارکیٹ ڈکلیئر کیا ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا مان رہی ہے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ جگہ ہے، آج چین کے وزیراعظم 11سال بعد تشریف لائے ہیں، چین کی طرف سے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا، نوازشریف کے دور میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، چینی کمپنیز کو بہت فائدہ ہے اگر وہ یہاں سے دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کریں، ہم چینی انڈسٹریز کو پاکستان میں وسائل فراہم کرینگے
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ایس سی او کے اپنے پروٹوکول ہیں، پاک بھارت معاملہ ایس سی او پروٹوکولز کے مطابق ہے

Exit mobile version