آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے : فضل الرحمان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے : فضل الرحمان

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے : فضل الرحمان

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے : فضل الرحمان

ٹنڈو الہیار: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کردی،سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا، اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں، بلاول بھٹو، نوازشریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں۔

Exit mobile version