امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، یہ کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے۔
امریکی صدرجو بائیڈن نے تیل کی پیداوارمیں کمی پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی, امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہے مگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روس یوکرائن جنگ کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن جنگ شروع کرنے سے پہلے غلط اندازہ لگایا۔
Leave feedback about this