تھرپار کر میں 24 گھنٹوں کے دوران اسلام کوٹ کے مختلف دیہات میں پندرہ افراد کو سانپ نے ڈس لیا ۔گذشتہ تین روز کے دوران سانپ کے کاٹنے سے متاثر ہ 60 افراد کو ہسپتال لایاگیا ہے ۔ متارین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔تھرپار کر میں بارش کے بعد سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ایم ایس اسلام کوٹ ہسپتال ڈاکٹر عبدالستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین روز کے دوران سانپ کے کاٹنے سے متاثر ہ کل 60 مریضوں کو علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا ہے ۔سانپ کے کاٹنے کے تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے،
Leave a Comment