دنیا

تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کا واقعہ، 13 افراد ہلاک، 41 زخمی

تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔

جنوب مشرقی صوبہ ‘چھونبوری’ میں رات گئے کلب ‘ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ’ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

انٹرنیٹ پر واقعے کی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ چیختے چلاتے کلب سے باہر بھاگ رہے ہیں اور ان کے کپڑوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 9 مرد تھے، جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے آس پاس سے ملیں، بتایا گیا ہے کہ سب مرنے والے مقامی شہری ہی تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image