الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔دوران سماعت فواد چوہدری کے معاون وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے کمیشن کو بتایا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کیلئے ان کی رہائشگاہ گیا تھا۔فوا د چوہدری کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کیخلاف سیاسی مقدمات ہیں ، وہ ہمیں بھی نہیں مل سکے ہیں۔
Leave feedback about this