چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق نیب کو خط لکھ دیا ۔خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق میں آج نیب آفس میں پیش نہیں ہوسکتا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا خط میں کہنا ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے آج نیب کے دفتر نہیں آسکتاخط میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمد ورفت کو آج کل محدود کررکھا ہے ، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آﺅنگا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خط کے زریعے نیب سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق شامل تفتیش ہونے کی تاریخ 19 جولائی مقرر کردیں ۔
توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب کو خط

توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب کو خط