ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہوگئے ۔سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کررہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پی ہوئے ہیں۔اس موقع پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں زیر التو ا ہیں ، درخواست ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرلیں ۔جج ہمایوں دلاہور نے کہا کہ میں نے آج کا وقت دیا تھا خواجہ خارث کی مرضی ہے دلائل دیں یا نہ دیں

Leave feedback about this