اسلام آباد:سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔
تازہ ترین
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
- by web_desk
- دسمبر 12, 2024
- 0 Comments
- 26 Views
- 53 منٹ ago
Leave feedback about this